| محکمہ خوراک نے گندم خریداری مرکز پیرمحل پر 2لاکھ 28ہزار پوری گندم خرید لی ہے تفصیل کے مطابق گندم خریداری مرکز پیرمحل کے انچارج اسسٹنٹ فوڈ کنٹرول شہباز لطیف چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہ ٹارگٹ کے مطابق گندم خریداری کے لیے باردانہ کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا ہے پیرمحل میں محکمہ خوراک کی طرف سے تین لاکھ بوری گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اب 2لاکھ 28ہزار پوری گندم خرید لی ہے اور گندم خریداری کا ہدف 31 مئی تک پورا ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مرکز پر آنے والے کاشت کاروں کے لیے پینے کے ٹھنڈے پانی اور سایہ دار جگہ پر بیٹھنے کے لیے مناسب بندو بست کیا گیا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ |


0 Comments