DCO Pirmahal News


ڈی سی او نے پیرمحل میں زیرتعمیر دو رویہ سڑک کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عامر اعجاز اکبر نے محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیدار کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح اور بہبود کے منصوبوں کواعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ سڑک کے اطراف اور ڈیوائیڈر کے درمیان پودے لگائے جائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور اسے کلین اینڈ گرین بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میڑیل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور نہ ہی کسی کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام کی کڑی نگرانی جاری رکھیں۔ عوامی فلاحی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرتے ہوئے غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت شہزاد صابر اور متعلقہ محکمہ کے افسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

avatar
Live Urdu HD Tv
I'm just a beginner blogger who tried to learn things related to coding which always appears in front of the eye

0 Comments

Search This Blog

¤══¤ஜ۩۞۩ஜ¤══¤ I Love Pakistan ¤══¤ஜ۩۞۩ஜ¤══¤


Mountain View

¤══¤ஜ۩۞۩ஜ¤══¤ I Love Pakistan ¤══¤ஜ۩۞۩ஜ¤══¤